ہندوستان نے پاکستان میں قید ہندوستانی شہری كلبھوشن جادھو کے معاملے میں
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ انسانی حقوق
کی سخت خلاف ورزی کا سامنا کرنے والے مسٹر جادھو کو انصاف دلانے کی سمت میں
یہ پہلا قدم ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے
آج یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں
کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے حکم صاف ہے کہ جب تک اس معاملے میں آخری فیصلہ
نہیں آتا اس وقت تک مسٹر جادھو کو سزائے موت سے تحفظ فراہم کیا جائے۔مسٹر باگلے نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندوستان کی درخواست پر آیا ہے اور اس سے ان کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہو پائے گی۔